اسٹیٹ بینک آف انڈیا (پونچھ) نے برانچ منیجر سُنیل کمار کی سربراہی میں بینک ملازمین نے کوویڈ 19 کے خلاف لڑائی میں حصہ لیتے ہوئے راجہ سکھ دیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال (پونچھ) میں میڈیکل اسٹاف کے استعمال کے لیے ماسک، سینیٹائزر،، پی پی ای کٹ جیسی اہم چیزیں فراہم کیں۔
پونچھ: اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے میڈیکل اسٹاف کو کووڈ کٹ - Raja Sukhdev Singh District Hospital
پونچھ ضلع اسٹیٹ بینک کی جانب سے میڈیکل اسٹاف کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کووڈ کٹ مہیا کرائی گئی۔
میڈیکل اسٹاف کو کووڈ کٹ
اس موقع پر راجہ سکھ دیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سُپرنٹنڈنٹ کے علاوہ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے متعدد افسران موجود تھے جنہوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (پونچھ) کے برانچ منیجر سنیل کمار کا شکریہ ادا کیا۔
برانچ منیجر سنیل کمار نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ہمیشہ بڑے پیمانے پر معاشرے کی خدمت کے لیے آگے رہا ہے اور سی ایس آر کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ضلع پونچھ میں میڈیکل اسٹاف کے استعمال کے لیے کووڈ کٹ جیسی ضروری چیز انہیں سونپی۔