اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: عوامی دربار میں محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج - سخت برہمی کا اظہار

عوام نے بجلی و دیگر مسائل کے سلسلے میں سوال پیش کیے۔ وہیں سرپنچز نے کہا کہ اگر مسائل حل نہیں ہوتے تو دربار منعقد کرنے کا کیا فائدہ ہے۔

عوامی دربار میں سرپنچز نے محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج کیا
عوامی دربار میں سرپنچز نے محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج کیا

By

Published : Mar 17, 2021, 10:41 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل کمپلیکس منڈی میں سلسلہ وار عوامی دربار منعقد کیا گیا. دربار کی صدارت تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی، بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین ساتھرہ فریدہ بی کے علاوہ متعدد محکمہ جات کے افسران اور ملازمین بھی موجود رہے۔

اس دوران عوام نے بجلی ودیگر مسائل کے سلسلے میں سوال پیش کیے۔ وہیں سرپنچز نے کہا کہ اگر مسائل حل نہیں ہوتے تو دربار منعقد کرنے کا کیا فائدہ ہے۔ اس دوران سرپنچوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے اپنا احتجاج درج کیا۔

عوامی دربار میں سرپنچز نے محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج کیا

سرپنچز نے کرسیوں کو چھوڑ کر زمین پر بیٹھنے کو ترجیح دی اور کہا کہ محکمہ خوارک کے اے ڈی نے انہیں دوسال سے دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ اور کئی بار دفتر کے چکر کاٹنے کے بعد بھی راشن کارڈ کا معاملہ حل نہیں ہوپاتا ہے۔

انہوں نے کہا 'ہر بار ہمارے ساتھ وعدے ہوتے ہیں کہ راشن کارڈز کا معاملہ حل ہوگا۔ لیکن پونچھ دفتر میں کلرک انٹرنیٹ نہ چلنے کا بہانہ بناکر استحصال کرتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
مٹن پر سیاست ختم، قصابوں اور انتظامیہ کے مابین اتفاق کے بعد قیمت مقرر

لوگوں نے کہا 'گزشتہ دو سالوں سے محکمہ میں صرف دھوکا ہوا ہے اور غریب لوگوں کے چولہے بجھا دئے ہیں۔ غریب لوگ سخت پریشان ہیں'۔

اس موقع پر تحصیل دار منڈی شہزاد لطیف خان نے سرپنچوں کو یقین دلایا کہ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایات پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جو اس سارے معاملے کی تحقیقات کے بعد راشن کارڈز کا معاملہ حل کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details