سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں متعدد پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں، پنچ، سرپنچوں نے تحصیل کمپلکس منڈی میں Protest Against Jal Shakti Department in Poonch محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔
اس سے قبل سرپنچ ایسوسی ایشن Sarpanch Association Poonchکے ایک وفد نے تحصیل دار منڈی، شہزاد لطیف خان سے ملاقات کرکے منڈی کے دور دراز علاقوں میں خستہ حال پائپ لائنز اور محکمۂ جل شکتی کی جانب سے ’’زبردستی‘‘ ایگریمنٹ کرایے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اعتراض ظاہر کیا۔
احتجاج کر ہے پنچ، سرپنچ صاحبان نے محکمۂ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’محکمۂ جل شکتی کی جانب سے لوگوں سے زبردستی فیس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ان علاقوں میں محکمہ نے پانی سپلائی کیے جانے کے حوالے سے آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔‘‘