جموں و کشمیر:سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر جموں و کشمیر مخلتف اضلاع میں تقاریب کا اہتمام کرکے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بھائی چارے کے راستے پر چلنے کا پیغام دیا۔ Rashtriya Ekta Diwan
پونچھ میں ضلع پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی کا اہتمام: سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کے رہنما خطوط پر قومی یکجہتی دن کے موقع پر ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر پونچھ سے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران 400 سے زائد نوجوانوں بشمول اسکولی طلبہ اور ضلع کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکاروں نے رن فار یونٹی میں حصہ لیا۔ رن فار یونٹی رن پولیس ہیڈ کوارٹر پونچھ سے شروع ہو کر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ نے خطاب کے دوران پروگرام میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147ویں سالگرہ پر ان کی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی۔ Rashtriya Ekta Diwas Ceremony
انہوں نے کہا کہ راشٹریہ ایکتا دیوس ایک پیغام پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ضلع اور ملک کے شہری ملک کی سالمیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء اور عام لوگوں میں قوم کے اتحاد اور سالمیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا کے علاوہ ڈپٹی ایس پی پونچھ مشیم احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز چوہان، ڈی ایس پی ڈار سچن گپتا، ڈی ایس پی آپریشن منیش شرما، ایس ایچ او پونچھ رنجیت راؤ، ایم ٹی او اور آر آئی ڈی پی ایل نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں پونچھ بشیر کوہلی کے علاوہ دیگر افسران اور سی آر پی کے شرکاء نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے شرکت کی۔
بارہمولہ میں رن فار یونٹی: