اردو

urdu

ETV Bharat / state

خستہ حال روڈ سے ہزاروں افراد پریشان - landslide at poonch

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کی پنچایت بیدار تا ڈنوگام جانے والی تین کلو میٹر سڑک شدید بارشوں کی وجہ سے پسیوں اور بڑے بڑے پتھروں کی ذد میں آکر خراب ہو چکی ہے۔

روڈ خراب ہونے سے ہزاروں افراد پریشان
روڈ خراب ہونے سے ہزاروں افراد پریشان

By

Published : Jan 18, 2020, 8:07 PM IST

اس سڑک سے سے ڈنوگام کی پانچ ہزار عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔ جو کہ اب پسی کی زد میں ہے۔

روڈ خراب ہونے سے ہزاروں افراد پریشان

اس موقع پر فاروق احمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک پانچ ہزار عوام پر مشتمل ہے اور اس سڑک پر پسی پڑنے کی وجہ سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے یہاں کے بچوں اور نوجوانوں کو اسکول اور کالج جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی باشندہ ارشاد احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک سے ڈنوگام کی عوام کو بہت فائیدہ ملتا ہے لیکن پسی اور بڑے بڑے پھتر گرنے سے سڑک پوری طرح سے بند ہو چکی ہے۔ اس دوران بیمار مریضوں کو ہسپتال لیکر جانے میں راشن لانے میں سخت پریشانیاں درپیش ہیں۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ڈنوگام سڑک سے مشین لگواکر جلد از جلد صاف کروائی جائے تاکہ عوام کی عوام مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details