اردو

urdu

ETV Bharat / state

کار پر درخت گرنے سے تین زخمی

مقامی لوگ اور پولیس جب لوگوں کو کار سے نکالنے میں ناکام رہے تب جے سی بی کو بلایا گیا اور اس کی مدد سے پیڑ کاٹ کر زخمیوں کو کار سے باہر نکالا گیا۔

accident
سڑک حادثہ

By

Published : Jan 5, 2021, 3:52 PM IST

ضلع پونچھ کے نزدیکی علاقے کنوئیا میں چلتی کار پر پیڑ گرنے سے اس میں سوار تین لوگ زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا ہے۔ ہسپتال میں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔

سڑک حادثہ

اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح شوکت حسین اپنے اہل خانہ سمیت کار سے سورنکوٹ کے لسانہ گاؤں سے ضلع پونچھ کی جانب جا رہے تھے۔

صبح تقریبا ساڑھے سات بجے پونچھ ہیڈکوارٹر سے محض ایک کلو میٹر کی دوری پر شیر اے کشمیر پل کے نزدیک کنوئیا علاقے میں تیز بارش کے دوران کار پر پیڑ گرنے سے کار دب گئی۔ کار میں سوار دو مرد اور ایک خاتون اس میں فنس کر زخمی ہو گئے اور کار پیڑ کے نیچے پھنس گئی۔

حادثے کے بعد وہاں گزر رہے مقامی لوگ اور شیر کشمیر پل پر تعینات پولیس موقع پر مدد کے لیے پہنچے۔ ان لوگوں نے کار میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں ایک ہی کنے کے تین افراد کی موت

مقامی لوگ اور پولیس جب لوگوں کو کار سے نکالنے میں ناکام رہے تب جے سی بی کو بلایا گیا اور اس کی مدد سے پیڑ کاٹ کر زخمیوں کو کار سے باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو راجا سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کے ایکس رے اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ لوگوں کی حالت میں بہتری آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details