پونچھ:تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے بفلیاز علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK12 2725 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اب تک نو افراد ہلاک جب کہ دیگر آدھا درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ چار افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے، جنہیں راجوری کے میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Road Accident In Poonch surankoteسرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ پونچھ کے بفلیاز علاقے میں جمعرات کی سہ پہر کو باراتیوں سے بھری ایک سومو گاڑی تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے نو افراد ہلاک جب کہ آٹھ شدید طورپر زخمی ہوئے۔
Road Accident In Poonch: پونچھ سرنکوٹ میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی - surankote accident
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بفلیاز علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اب تک نو افراد ہلاک جب کہ دیگر آدھا درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ چار افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ Road Accident In Poonch surankote
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے چھ افراد کو مردہ قرار دیا جب کہ آٹھ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک بنی ہوئی تھی، بعد ازاں اس میں مزیدتین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی رضاکار تنظیم ، پولیس اور آرمی نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جن میں سے چھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جب کہ باقی آٹھ میں سے چار کی حالت اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: