اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: سڑک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 9افراد زخمی - ضلع ہسپتال پونچھ

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں پیر کے روز سڑک حادثے کے دوران ایک حاملہ خاتون سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔

پونچھ: سڑک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 9افراد زخمی
پونچھ: سڑک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 9افراد زخمی

By

Published : Dec 28, 2020, 3:04 PM IST

ضلع پونچھ میں منڈی سے سوجیاں جا رہی ایک سوسو گاڑی زیر نمبر JK12B 1646 حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں سوار سبھی 9افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا تاہم زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں سے بہتر علاج و معالجے کے لیے انہیں ضلع ہسپتال پونچھ ریفرکردیاگیا۔

پونچھ: سڑک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 9افراد زخمی

مذکورہ سومو گاڑی منڈی سے سوجیاں کی طرف جا رہی تھی اور گزشتہ رات ہوئی برفباری کے سبب سڑک پر کافی پھسلن تھی اور سومو گاڑی بے قابو ہوکر گہرے نالے میں جا گری، تاہم برف ہونے کے سبب سواریوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

زخموں کی شناخت فاروق احمد ولد غلام محمد عمر 24 سال ساکنہ سوجیاں، نجمہ بیگم زوجہ فاروق احمد عمر 24 ساکنہ گگڑیاں، مجیدہ بیگم زوجہ محمد شفیع عمر 50 سال، عامر علی ولد علی محمد عمر 26 سال، آکاش احمد ولد عاشق پرے عمر 30 سال، شکیل احمد ولد محمد ابراہیم عمر 40 سال، جہانگیر احمد ولد عبد الحمید عمر 25 سال، فریدہ بیگم زوجہ صدام حسین عمر 32سال، سلیمہ بیگم زوجہ محمد آصف عمر 35 سال، کے طور پر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details