پونچھ: سرحدیضلع پونچھ کی تحصیل منڈی تحصیل منڈی کے پلیرہ میں چند سو میٹر کی دوری پر کلر موڑ میں ایک گاڑی زیر نمبر JK12C 6052 حادثہ کا شکار ہوئی۔اس حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک چار سالہ بچی معمولی زخمی ہوا ہے۔ متوفین کی شناخت40 سالہ محمد صادق ولد فیض اکبر خان اور 36 سالہ جمیل احمد ولد محمد ایوب ، وہیں زخمی بچہ کی شناخت 4 سالہ محمد نعیم الصادق کے بطور ہوئی۔
یاد رہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد کلر زیارت سے واپس گھر کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک کلر موڑ میں سڑک کی ابتر حالت کے سبب گاڑی ڈرائیو کے قابو سے بے قابو ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیے جبکہ ایک بچے کو اس درد ناک حادثہ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
سڑک حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو کر زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔ اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر قیوم نے بتابا کلر سڑک حادثہ میں دو افراد کو سب ضلع ہسپتال منڈی مقامی لوگوں کی مدد سے لایا گیا تاہم وہ مردہ حالت میں تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔