جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے پلیرہ علاقہ میں ویگنار گاڑی زیر نمبر JK12A 2655 سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔
اس حادثے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جس کی شناخت شکیل احمد ولد محمد لطیف خان ساکنہ پلیرہ عمر 35 کے طور پر ہوئی ہے۔
شکیل احمد کو لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی میں داخل کرایا گیا ہے۔