ادھمپور:جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور پنجگریاں علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں بارہ مسافر زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ادھمپور کے پنجگریاں علاقہ میں ایک منی بس اچانک ڈرائیور سے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں تقریباً بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کیا ہے۔
درین اثناہ، جمعرات کی شام بٹوٹ - کشتواڑ قومی شاہراہ پر ملہوری گاؤں کے قریب ایک کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوراً ریسکیو آپریشن چلایا جس کے بعد کار میں سوار دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت جوگندر پال اور رنجیت کمار ساکنان پریم نگر کے بطور ہوئی ہے۔