اردو

urdu

ETV Bharat / state

Residential House Gutted: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، کئی مویشی ہلاک - منڈی علاقے میں شبانہ آتشزدگی

ضلع پونچھ میں منڈی علاقے میں شبانہ آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا جب کہ اس میں رہائش پذیر دو کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ House Gutted in Mandi

آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، کئی مویشی ہلاک
آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، کئی مویشی ہلاک

By

Published : Mar 11, 2023, 12:22 PM IST

آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، کئی مویشی ہلاک

پونچھ (جموں و کشمیر):سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا جب کہ متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق منڈی کے بائیلہ علاقہ کے وارڈ نمبر ایک میں دوران شب محمد شفیع ولد ولی محمد کے رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم مکین اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

اگر چہ رہائشی مکان میں رہائش پذیر لوگ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم آتشزدگی کے دوران دو بھینسیں، تین گائے اور درجن سے زائد دیسی مرغے ہلاک ہو گئے جب کہ رہائشی مکان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ مقامی باشندوں، متاثرین کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ سے نمودار ہوئی تاہم اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے بعد مقامی باشندے گھروں سے باہر آئے اور آگ پر قابون پانے کی کوششیں کیں۔ مقامی باشندوں نے پولیس کو فوری طور مطلع کیا اور آتشزدگی کی اطلاع فائر اینڈ ایمرجنسی کو بھی دی۔ سابق سرپنچ چودھری طارق منظور نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز عملہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے وقت پر نہیں پہونچ سکے، جس کی وجہ سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:Fire In Mandi Poonch منڈی میں آتشزدگی میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر

انہوں نے انتظامیہ، صاحب ثروت افراد سے متاثرہ - محمد شفیع - کی مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ رہائشی مکان میں رہائش پذیر دو کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء، محکمہ مال کی ایک ٹیم مقامی نائب تحصیلدار، محمد طیب خان، نے علاقے کا جائزہ لیا اور متاثرین کی امداد کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details