اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرنے کی درخواست - پونچھ کے قصبہ تھانہ منڈی

تھانہ منڈی کی مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی نے کہا کہ اگر کسی بھی عبارت کو اس کے سیاق و سباق کے علاوہ سمجھنے کی کوشش کی جائے گی تو کبھی بھی صحیح مفہوم تک نہیں پہنچا جاسکتا ہے، وسیم رضوی ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتا ہے، اس لیے عدالت عالیہ کو اس کی عرضی فورا مسترد کردینی چاہیے۔

Imam and Khatib of Jamia Masjid Maulana Abdul Rahim Khan Zia Qasmi
جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی

By

Published : Mar 13, 2021, 5:10 PM IST

Updated : Mar 13, 2021, 7:12 PM IST

وسیم رضوی کے عدالت عالیہ میں قرآن کی چھبیس آیات کو منسوخ کرنے کے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کیے جانے پر ضلع پونچھ کے قصبہ تھانہ منڈی کے علماء اور باشندگان نے مذمت کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔

عدالت عالیہ سے وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرنے کی درخواست

مرکزی جامع مسجد تھانہ منڈی امام و خطیب مولانا عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی نے کہا وسیم رضوی اس قابل ہی نہیں ہے کہ اس کے اس گستاخ جملے پر کچھ کہا جائے، اس معاملے کو مسلم پرسنل لاء بورڈ دیکھ رہا ہے، البتہ بحیثیت مسلمان ہم اس طرح کی مجرمانہ حرکت کو قطعاً برداشت نہیں کریں گے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ملعون پر نکیل کسے اور سپریم کورٹ اس کی اپیل مسترد کردے تاکہ ملک میں امن و امان اور محبت و پیار کا ماحوم قائم رہے۔

انھوں نے کہا کہ ان چھبیس آیات قرآنیہ کو جب سیاق و سباق سے جوڑ کر پڑھا جائے گا تو کوئی مغالطہ و غلط فہمی نہیں ہوسکتی، چونکہ اس میں جنگ و فساد کے موقع کی صورت حال کو بیان کیا گیا ہے کہ جب تمہارے دشمن امن کا معاھدہ توڑ دیں اور ریاست و ملک میں دہشت گردی و انارکی پھیلانا شروع کریں تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو سخت سزا دے اور اگر وہ حملہ آور ہوں تو انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں، اس سے مراد ہرگز عام ہندو بھائی نہیں ہیں۔

مولانا عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی نے اپیل کی ہے کہ عوام صبر اور ہوش مندی سے کام لیں، کلام پاک کو اپنی زندگیوں میں داخل کریں، اس کی تفاسیر کا مطالعہ کرکے اسے سمجھنے کی کوشش کریں، سیرت رسول کریمﷺ سے کامل تعلق و سچی وابستگی پیدا کریں تو ان شاء اللہ کوئی بھی بدبخت ہمارے وجود کو چیلنج نہیں کرسکے گا۔

Last Updated : Mar 13, 2021, 7:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details