ضلع پونچھ میں ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال کی ہدایت پر بس اسٹینڈ پونچھ میں ڈی ایس پی منجیت سنگھ کی یادگار پر ان کی 18 ویں برسی پر ضلع پولیس کی جانب سے ایک خاص پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام کے دوران سنہ 2003 میں عسکری حملے میں ہلاک ہوئے اس وقت کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر منجیت سنگھ کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔