پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بی جے پی کی جانب سے راجیش کمار کو ضلعی صدر بنایا گیا ہے، جس کے بعد پارٹی کارکنان و رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ ہفتہ کی صبح بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پونچھ میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے راجیش کمار کو ضلع صدر بنانے اور ہائی کمان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر کا پروگرام منعقد کیا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرز رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ نو منتخب ضلعی صدر راجیش کمار کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ ان کی قیادت پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کرے گی۔ Rajesh Kumar Nominated as President of Poonch District
Rajesh Kumar Nominated as President راجیش کمار بی جے پی کے ضلعی صدر منتخب، پونچھ میں ریلی - کشمیر اردو نیوز
ضلع پونچھ میں راجیش کمار کو بی جے پی نے ضلعی صدر منتخب کیا ہے جس کے بعد پارٹی کارکنان نے جشن مناتے ہوئے ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ Rajesh Kumar Nominated as President of Poonch District
اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر راجیش کمار نے ریاستی صدر رویندر رینا اور اشوک کمار کی صدارت میں جموں و کشمیر کی بھارتیہ جنتا پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کی بڑکپن ہے جنہوں نے ضلع کی باگ ڈور میرے ہاتھوں میں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو ساتھ لے کر ضلع کی ترقی کے لیے کام کریں گے، اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی۔ Rajesh Kumar Nominated as President of Poonch District