اردو

urdu

ETV Bharat / state

Irregularity in PMAY Scheme پونچھ میں پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب، مقامی لوگوں کا احتجاج - منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں چھول

پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں چھول کے مقامی لوگوں نے پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب ہونے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔

پونچھ میں پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب، مقامی لوگوں کا احتجاج
پونچھ میں پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب، مقامی لوگوں کا احتجاج

By

Published : Jun 19, 2023, 5:38 PM IST

پونچھ میں پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب، مقامی لوگوں کا احتجاج

پونچھ:مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی "پردھان منتری آواس یوجنا" اسکیم کے تحت غریب لوگوں کو آشیانے دیے جاتے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر میں کئی ایسے غریب افراد ہیں، جنہیں اس اسکیم کا فائیدہ نہیں ملا ہے، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے نام ہی پی ایم اے وائی فہرست سے غائب ہیں۔ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ چھول میں مقامی لوگوں کے نام پی ایم اے وائی فہرست سے غائب ہیں، جس کے بعد وہاں کی عوام نے انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج کیا۔

پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں چھول کے مقامی لوگوں نے پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب ہونے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ احتجاج کا بنیادی مقصد ضلع و تحصیل انتظامیہ کو متنبہ کرنا تھا کہ چھول کے غریب لوگوں کے نام پردھان منتری آواس یوجنا سکیم فہرست سے خارج کردے گئے ہیں، جس کو لے کر لوگوں نے شدید غصہ ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پنچایت کے چنیندہ ممبران اور سرپنچ نے قریب ڈیڑھ سو لوگوں کے نام پردھان منتری آواس یوجنا سکیم فہرست سے خارج کروا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جب ہم نے متعلقہ محکمہ تک رسائی کی تو انہوں نے کہا کہ پنچایت نمایندگان کی جانب سے ریزولیشن بنا کر دیا گیا تھا کہ ان لوگوں کے نام فہرست سے ہٹا دیے جائیں کیونکہ یہ لوگ اس کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکیمیں چلائی جاتی ہیں لیکن ہم لوگوں تک کوئی بھی اسکیم نہیں پہنچتی ہے کیونکہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت ملنے والے آشیانے بھی امیر لوگوں کو دیے جاتے ہیں، وہ بھی ہم غریبوں تک نہیں پہنچتے ہیں۔

وہیں مقامی سندری بی ربینہ بیگم اور فاروق احمد سمیت دیگران نے مزید بتایا کہ احتجاج ہماری مجبوری ہے کیونکہ ہم غریبوں کے نام فہرست سے کاٹ دیے گئے ہیں۔ جبکہ ہم لوگ غریب ہیں اور پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت دیے جانے والے آشیانوں کے مستحق ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پنچایت والوں نے پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم فہرست سے نام کٹوا دیے ہیں۔ جس کے بارے میں ہمیں محکمہ دیہی ترقی کے حکام سے جانکاری موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ٹیم مقرر کرکے علاقہ میں بھیج کر چھان بین کروائیں اور جو لوگ بھی اس کے مستحقین ہیں، انہیں پردھان منتری آواس یوجنا سکیم کے تحت آشیانے فراہم کیے جائیں تاکہ غریب لوگ اس اسکیم سے فیض یاب ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Irregularity Accusation in PMAY: بنگہ ڈار علاقے کے غریب کنبے سرکاری آشیانے کے منتظر

ABOUT THE AUTHOR

...view details