پونچھ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ دھندک میں گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی حالت خستہ ہے ،تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ کی جانب توجہ نہیں دی گئی ہے۔ مقامی باشندوں کی جانب سے ضلع انتظامیہ و محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یاد رہے سنیئی پھامبڑہ موڑ تا دھندک سے ہوتے ہوئے سعیداں دو کلو میٹر سڑک کا کام گزشتہ 2014 میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام نباڑ اسکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس سڑک پر دو کلو میٹر کا ٹینڈر ڈالا گیا۔ اس تعمیراتی کام کے لئے دو کروڑ ستاون لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی، اس کے باوجود اس سڑک کا کام تاحال جوں کا توں ہے۔ جس کو لیکر مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاوں دھندک قریب پانچ ہزار آبادی پر مشتمل ہے۔
مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ یہ اس گاؤں کی واحد سڑک ہے جو اس گاؤں کو شہر سے ملاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک لوگوں کی سہولیات اور علاقہ کی ترقی کے لیے بنائی جاتی ہے۔ لیکن اس سڑک سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک پر نہ تو ڈھکن لگائے گئے اور نہ ہی پانی کے نکاسی کے لیے نالیاں بنا ئی گئیں۔ جس کی وجہ سے بارش کے دوران سڑک کا تمام پانی قبرستانوں، لوگوں کی زمینوں اور رہاشی مکانوں میں داخل ہوجاتا ہے۔ جس کے سبب لوگوں کا بھاری نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر اس کی تحقیقات کروائی جائے اور جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ لگا کر متاثرہ لوگوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔
Dilapidated condition of the road پونچھ میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ - جموں و کشمیر خبر
ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر عوام میں بر ہمی پائی جارہی ہے،لوگوں کا کہنا ہے سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ
مزید پڑھیں:Dilapidated Road ترال کے دیہی علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مانگ پوری نہیں ہوئی تو آئندہ بڑے پیمانے پر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے خلاف جموں پونچھ ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔