سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں معذور افراد کو مصنوعی اعضاء سمیت مختلف آلات فراہم کیے گئے۔
محکمہ سماجی بہبود کے افسران نے بتایا کہ ضلع کے 118 معذور افراد کی نشاندہی کرکے انہیں مصنوعی اعضاء فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قریب چار ماہ قبل علاقے میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 118معذور افراد کی فہرست مرتب کرکے مصنوعی اعضاء تیار کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ رابطہ کرکے اعضاء تیار کیے گئے جنہیں آج مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔