ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے قریب پانچ کلومیٹر دور جالیاں کے مقام پر محکمہ بجلی کی جانب سے 9 مارچ سے سات گھروں کی بجلی کی تاریں کاٹ دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'محکمہ بجلی کی جانب سے ہماری زمین میں پولیس کے زور سے بجلی کا پول لگایا جا رہا ہے اور جہاں پر بجلی کا پول لگایا جا رہا ہے۔ وہاں پر مکان کی تعمیر چل رہی ہے۔ کئی بار منع کرنے کے باوجود بھی محکمہ بجلی یہاں پول لگانے سے گریز نہیں کر رہا ہے بلکہ محکمہ کی جانب سے زمین مالکان پر ہی مقدمہ درج کرایا گیا ہے'
انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس ان پر دباو ڈال رہی ہے۔ لوگوں نے ایس ایس پی پونچھ سے مداخلت کی اپیل کے ساتھ کارروائی کی مانگ کی ہے۔