اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی کرکٹ ٹیم فائنل میچ میں فاتح - منشیات سے دور

ضلع پونچھ میں سرپنچ ایسوسی ایشن لورن کی جانب سے منعقد کیے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منڈی کرکٹ ٹیم نے جیت لیا۔

پونچھ: منڈی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ 6رنوں سے جیت لیا
پونچھ: منڈی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ 6رنوں سے جیت لیا

By

Published : Mar 5, 2021, 4:49 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں سرپنچ ایسوسی ایشن کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور منشیات سے دور رکھنے کی غرض سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور جمعہ کو منڈی اور لورن کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں منڈی ٹیم نے چھ رنوں سے جیت درج کی ہے۔

پونچھ: منڈی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ 6رنوں سے جیت لیا

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے ٹورنامنٹس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم حاصل ہوتا ہے بلکہ دیگر نوجوان بھی کھیل کود کی جانب راغب ہوتے ہیں۔‘‘

فائنل میچ میں ڈی وائی ایس پی پونچھ، تحصیلدار منڈی، ایس ایچ او لورن اور سماجی کارکنان کے علاوہ مقامی آبادی نے بھی فائنل میچ شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حاصلہ افزائی کی۔

دریں اثناء، منتظمین نے کھیل کود کے حوالے سے مستقبل میں بھی ٹورنمانٹس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details