اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ ۔ راولکوٹ تجارتی سرگرمیاں بحال - لائن آف کنٹرول

گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر بڑھتے تنازع کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا تجارتی کاروبار منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بھارت۔پاکستان کے درمیان ہونے والا تجارتی کاروبار دوبارہ بحال،متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 17, 2019, 1:28 PM IST

پونچھ لائن آف کنٹرول سے بھارت۔پاکستان کے درمیان ہونے والا تجارتی کاروبار دوبارہ بحال ہو گیا۔
آج دونوں ملکوں سے 35۔35 ٹرک لائن آف کنٹرول پار کر ایک دوسرے ملک پہنچے۔

بھارت۔پاکستان کے درمیان ہونے والا تجارتی کاروبار دوبارہ بحال،متعلقہ ویڈیو
گزشتہ ہفتے کو دوپہر پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر لگے گیٹ نہیں کھولے گئے اور نہ کسی طرح کا پیغام دیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے پونچھ۔ راولکوٹ چلنے والی بس بھی منسوخ کر دی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا کاروبار بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔آج بھارت کی جانب سے 35 ٹرک پاکستان کے لیے روانہ ہوئے اور پاکستان کی بھی جانب سے 35 ٹرک لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارت پہنچے۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان 70 ٹرکوں میں تقریباً 20 سے 24 کروڑ کا کاروبار کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details