سرحدی ضلع پونچھ کے ہائر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ، منڈی میں یوم اساتذہ کی نسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اسکولی بچوں سمیت اساتذہ نے شمولیت کی۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے طلبہ کی جانب سے منعقد کی گئی یوم اساتذہ تقریب پر طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یوم اساتذہ کی نسبت سے طلبہ کو اپنے پند و نصائح سے نوازا۔
پرنسپل حاجی عبدالصبور نے پروگرام میں شامل طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کو اساتذہ کا ادب واحترام کرنے کی تلقین کی۔