سرحدی ضلع پونچھ کے پولیس تھانہ منڈی میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے عوامی رابطہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
پونچھ: منڈی میں پولیس پبلک رابطہ میٹنگ کا اہتمام اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ’’منڈی میں جرائم کی شرح کم ہے اور دیگر چھوٹے کیسز کو عوامی نمائندگان کے تعاون سے موقع پر ہی حل کیا جائے۔‘‘
علاقہ منڈی میں پولیس پبلک میٹنگ کے دوران نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
عوامی نمائندں نے پولیس کو جرائیم پیشہ افراد خصوصا منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے منشیات فرووشوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں؛بغیر اجازت بیرون ملک دورہ کرنے پر ملازمین کو حکومت کا انتباہ
پولیس پبلک میٹنگ میں میں ڈی وائی ایس بی ہیڈ کوارٹر نواز چوہدری مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، ان کے علاوہ ایس ایچ او منڈی و دیگر پولیس افسران و اہلکاران اور بلاک ڈولپمنٹ چیرمین اور تحصیل منڈی کی متعدد پنچائیتوں سے آئے ہوئے سرپنچوں اور عوامی نمائندوں نے میٹنگ میں شمولیت کی۔