اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: مینڈھر میں دو افراد گرفتار، حوالہ رقم برآمد - لائن آف کنٹرول

جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں حوالہ رقم کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پونچھ: مینڈھر میں دو افراد گرفتار، حوالہ رقم برآمد
پونچھ: مینڈھر میں دو افراد گرفتار، حوالہ رقم برآمد

By

Published : Aug 10, 2021, 7:15 PM IST

جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مخصوص اطلاع پر لائن آف کنٹرول کے قریب سرحدی ضلع پونچھ کے کنگا بھروٹی علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

حفاظتی اہلکاروں نے چھاپے کے دوران 25لاکھ 81ہزار، 500 سو روپے ضبط کرکے اس سلسلے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔

گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت شکیل ولد محمد منشی اور محمد الیاس ولد نور محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر گرینیڈ حملہ

اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے 305/2021 u/S 17,18,40 ULAPA/120B IPC کے تحت پولیس اسٹیشن مینڈھر میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details