پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر تحصیل کے بازار میں بارش کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بارش کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو دشواریوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے ساتھ ہی یہاں مناسب پانی نکاسی نہیں ہونے سے بدھ کے روز ہوئی بارش کے بعد بازار میں پانی جمع ہوگیا۔ جس سے مقامی دکانداروں میں انتظامیہ کی تئیں ناراضگی ہے۔
دکانداروں نے بتایا کہ سب ڈویزن ہسپتال، تحصیل، جامع مسجد سمیت دیگر پر بارش میں لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔