اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، آٹھ زخمی

زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پونچھ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، آٹھ زخمی
پونچھ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، آٹھ زخمی

By

Published : Jun 13, 2021, 4:39 AM IST

صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ساوجیاں میں سڑک حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK20-1646 کے ساتھ پیش آیا ہے۔

پونچھ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، آٹھ زخمی

وہیں زخمی ہونے والے افراد کی پہنچان شبیر احمد ولد عبد الاحد عمر 35 سال، راضیہ اختر زوجہ امتیاز احمد عمر 28 سال، امتیاز احمد ولد محمد اشرف عمر 29 سال، طاہرہ بیگم زوجہ محمد ابراہیم عمر 23 سال، مسکان شبیر دختر شبیر احمد عمر 12 سال، محمد عاقب ولد شبیر احمد عمر 9 سال، مصباح اختر دختر شبیر احمد عمر 7 سال، محمد شفیع ولد عبد الغفار عمر 35 سال، سجاد احمد ولد محمد شفیع عمر 12 سال، ساکنہ ساوجیاں کے طور پر کی گئی ہے۔

زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details