اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ : زمین کے تنازع پر بھائی کا قتل ‎ - پونچھ میں زمین تنازعے پر ‎

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں زمین کے تنازع پر بھائی نے ہی اپنے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

پونچھ میں زمین تنازعہ پر بھائی کا قتل ‎
پونچھ میں زمین تنازعہ پر بھائی کا قتل ‎

By

Published : Apr 20, 2020, 4:25 PM IST

تحصیل منڈی کے کہنوں گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے دونوں کنبوں میں جھگڑا ہوا۔

۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ دیگر دو زخمی اور چھ افراد کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پیر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

نمائندہ کے مطابق ایک زمین کا جھگڑا تھا۔ جو اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ دونوں کنبوں میں شدید لڑائی ہوئی جس دوران ایک شخص نے گولی مار دی مقتول کی شناخت محمد لطیف ولد فقرو خان کے طور ہوئی ہے۔

ہجوم کے دوران گولی مارنے والا ابھی فرار ہے جبکہ باقی افراد کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پولیس نے کیس زیر نمبر ایف آئی آر 302 /307/148/اور 3/25 درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details