پونچھ:تحصیل منڈی کے مین بازار کی سڑکیں، گلی کوچوں کی ابتر حالت کے سبب راہگیروں سمیت مقامی دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ بارہا انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کرنے کے حوالے سے گزارشات کی گئیں جنہیں پشت ڈال دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’ڈی سی پونچھ نے بھی سڑک کی مرمت کی یقین دہانی کی جو آج تک پوری نہیں کی گئی۔‘‘ Dilapidated roads of mandi Irks Commuters
مقامی دکانداروں نے متعلقہ محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی ابتر حالت کے پیش نظر خریدار اس مارکیٹ کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں، وہیں خراب اور خستہ حال سڑکوں سے اٹھنے والے گرد و غبار کے سبب دکانداروں کا مال بھی خراب ہو رہا ہے۔ سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی نے بھی مارکیٹ کا دورہ کرکے دکانداروں سے بات چیت کی۔Mandi, Poonch roads Dilapidated