جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے بلاک لورن سے سِب و توشہ میدان جانے والی سڑک کی خستہ حالت سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی سرپنچ محمد شریف نے کہا کہ لورن تا سِب جانے والی دو کلو میٹر سڑک کا کام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت شروع کیا گیا تھا لیکن تار کول نہ ہونے سے آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر کبھی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ جگہ جگہ سے سڑک ٹوٹ چکی ہے اور محکمہ کی جانب سے ابھی تک سڑک کی دوبارہ مرمت نہیں کی گئی۔ نہ ہی تارکول اور نہ ہی کلوٹ وغیرہ لگائے گئے ہیں۔
پونچھ: منڈی لورن سے توشہ میدان تک سڑک کی حالت خستہ
سڑک کا تعیمراتی کام 2014 میں مفتی محمد سعید کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا لیکن یہ کام اب تک نامکمل ہے۔
dilapidated
مقامی باشندوں نے مرکزی حکومت و جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو محکمہ گریف سے لے کر کسی اور کمپنی کے تحت شروع کروایا جائے تاکہ اس سڑک کا کام جلد سے جلد مکمل ہو سکے۔