اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا: ڈی سی پونچھ - Block diwas programme

سرحدی ضلع پونچھ میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران سرپنچوں، سیول سوسائٹی ممبران سمیت سماجی کارکنان نے لوگوں کو درپیش پانی، بجلی اور راشن جیسی بنیادی ضروریات اور مسائل سے متعلق شکایات کیں۔

عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا: ڈی سی پونچھ
عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا: ڈی سی پونچھ

By

Published : Oct 9, 2021, 5:04 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل آفس منڈی میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے علاوہ تحصیل و ضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے عوامی دربار میں شرکت کی۔ عوامی دربار میں پنچایتی نمائندگان سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا: ڈی سی پونچھ

سرپنچوں، سیول سوسائٹی ممبران سمیت دیگر سماجی کارکنان نے عوام کو درپیش بنیادی ضروریات سے متعلق شکایات کیں، جن میں ترقیاتی کاموں کی تعمیر میں سست رفتاری کے حوالے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ راشن، پانی، بجلی، سڑک اور صحت کے حوالے سے دیگر بنیادی مسائل کو عوامی دربار میں ڈی سی پونچھ کو مطلع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:منڈی: سرپنچ ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ڈی سی پونچھ سمیت دیگر افسران نے لوگوں کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کیے جانے کی یقینی دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details