سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں جنگلی جانوروں کی انسانی بستیوں پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کو ساوجیاں، لورن، منڈی میں ریچھ نے 80 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
زخمی ہونے والی معمر خاتون کو مقامی باشندوں نے فوری طور پر سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ضلع اسپتال پونچھ ریفر کردیا گیا۔ زخمی ہونے والی معمر خاتون کی شناخت سکینہ بی کے طور پر ہوئی ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء نے بتایا کہ فصل خاص کر مکئی تیار ہوتے ہی ریچھ کے حملوں میں اضافہ ہوتا ہے، انہوں نے عوام سے اکیلے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی۔