اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: جل جیون مشن کے تحت اجلاس کا اہتمام - ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے جل جیون مشن کے تحت ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر جاری پروجیکٹوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔

Poonch: Arrangement of meeting under Jal Jeevan Mission
پونچھ: جل جیون مشن کے تحت اجلاس کا اہتمام

By

Published : Feb 9, 2021, 9:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے جل جیون مشن کے تحت افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ اس موقع پر متعدد محکمہ جات کے افسران موجود رہے۔

پونچھ: جل جیون مشن کے تحت اجلاس کا اہتمام

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اس موقع پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع کے لئے جل جیون مشن کے تحت 128 پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں جن میں سے 109 پروجیکٹ رواں ہیں۔

اس موقع پر ان جاری پروجیکٹوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے افسران سے اپیل کی کہ اس کام کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ وزیر اعظم ہند کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details