منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے بریاڑی نالا مقام پر ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تقریباً اب تک 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ قریب 27 افراد زخمی ہیں، جنہیں مقامی لوگ اور بھارتی فوج جموں و کشمیر پولیس نے ریسکیو کرکے سب ضلع ہسپتال منڈی میں پہنچایا، جہاں بنیادی علاج و معالجہ کے بعد زخمیوں کو راجا سکھ دیو ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا۔ Bus Accident in Jammu & Kashmir's Poonch
اس دوران 6 افراد کو بذریعہ ہوائی جہاز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں بھی منتقل کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بس ساوجیاں سے منڈی آرہی تھی کہ اچانک ساوجیاں کے بریاڑی علاقہ میں بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک، جب کہ 27 افراد زخمی ہوئے، جن میں کچھ سکولی بچے بھی شامل ہیں۔
LG Visits Hospital لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا زخمیوں سے ملنے پونچھ ہسپتال پہنچے - پونچھ سڑک حادثے میں ایک درجن ہلاک
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ 27 افراد زخمی ہوئے جن میں کچھ سکولی بچے بھی شامل ہیں، وہیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا زخمیوں سے ملنے پونچھ ہسپتال پہنچے۔ Poonch Accident: LG Visits Hospital, Meets Injured
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا زخمیوں سے ملنے پونچھ ہسپتال پہنچے
واضح رہے کہ تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات کی خبریوں موصول ہوتی رہتی ہیں۔ دو ماہ قبل بھی بریاڑی نالا کے قریب ایک سومو گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی گئی تھی، جس میں تقریباً چار افراد ہلاک ہوگئے تھے، باوجود اس کے تحصیل منڈی میں سڑکوں کی حالت جوں کی توں ہے'۔ LG Manoj Sinha visited District Hospital,Poonch
مزید پڑھیں: