صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں کرشی وگیان کیندر پونچھ کی جانب سے دس کسانوں پر مشتمل ایک گروپ کو کھیتی باڑی میں نئی ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے اسکاسٹ جموں روانہ کیا۔
شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اور ٹینکنالوجی جموں میں کسانوں کے لیے 23 سے 24 فروری تک ایک فارمرز میٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس 'فارمرس میٹ' میں کسانوں کو کھیتی باڑی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا جائے گا۔ یہ تقریب ڈائیریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن کی جانب سے منعقد کرائی جارہی ہے۔