اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی - بفلیاز سڑک عرصہ دراز سے تشنہ تعمیر - انتظامیہ خاموش تماشائی

سرحدی ضلع پونچھ میں برسوں سے منڈی - بفلیاز سڑک کی تعمیر و مرمت نہ کیے جانے کے باعث سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔

پونچھ: منڈی - بفلیاز سڑک عرصہ دراز سے تشنہ تعمیر
پونچھ: منڈی - بفلیاز سڑک عرصہ دراز سے تشنہ تعمیر

By

Published : Jul 10, 2021, 7:13 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں 63کلومیٹر لمبی منڈی - بفلیاز سڑک کی تعمیر کئی برسوں سے انجام نہ دیے جانے کے سبب سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔

پونچھ: منڈی - بفلیاز سڑک عرصہ دراز سے تشنہ تعمیر

سڑک کی خستہ حالی کے باعث راہگیروں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز کو بھی دقتوں کا سامان رہتا ہے۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ برسوں سے مذکورہ سڑک کی تعمیر و مرمت اور میگڑمائزیشن نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں نے متعلقہ محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ سے سڑک کی تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا تاہم انکے مطابق عوام کو راحت پہنچانے کے تئیں انتظامیہ نے ہر بار سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

سڑکے اطراف و اکناف میں کئی دہیات آباد ہیں جن میں رہائش پذیر سینکڑوں افراد کو خستہ حال سڑک کے باعث عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق خستہ حال سڑک کے باعث حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم ’’انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛سڑک کے تعمیری کام کی سست روی پر مقامی لوگوں کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا گیا اور چند ایک مقامات پر تارکول بچھا کر نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام کو روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تارکول بھی چند دنوں میں ہی خستہ ہو گیا۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے 63کلومیٹر لمبی منڈی - بفلیاز سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details