پولیس کے سائبر سیل نے پیر کو ضلع پونچھ میں 26 موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کردیئے۔
ایک پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی موجودگی میں لاکھوں روپے مالیت کے فونز مالکان کے حوالے کردیئے گئے۔

کمار نے اس موقع پر عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائلز کا خیال رکھیں کیونکہ فون میں ذاتی ڈیٹا رہتا ہے اور اس ڈیٹا کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال جنوری سے اب تک 82 موبائل فونز برآمد کر لے گئے ہیں۔