پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں بس اسٹینڈ منڈی کے قریب نالہ میں جسمانی طور ناخیز ایک 10سالہ لڑکا غرقاب ہو گیا۔ حادثے کے فورا بعد مقامی رضاکاروں، پولیس و سیول انتظامیہ سمیت فوج نے بھی بچے کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ 10 Year Old Boy Drowns in Loran Mandi Riverنالہ میں پانی کے تیز بہاؤ کے سبب بچے کی تلاش میں دقتیں پیش آ رہی ہیں تاہم مقامی باشندوں نے حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی ستائش کرتے ہوئے بچے کو جلد بازیاب کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
غرقاب ہوئے کمسن کی شناخت محمد آصف ولد محمد اعظم ساکنہ اڑائی، پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی سرپنچ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ منڈی علاقے میں معذور افراد کے لیے منعقد کیے گئے ایک کیمپ میں غرقاب ہوئے 10سالہ بچے نے بھی اپنے والد کے ساتھ شرکت کی۔ Boy Drowns in Poonch, Search Operation going onسرپنچ کے مطابق ’’غرقاب بچے کا والد بینک میں کسی کام سے گیا اور اسی اثناء میں بچہ غالبا قضائے حاجت کے بعد ہاتھ دھونے دریا کے نزیک گیا اور پیر پھسلنے کے سبب غرقاب ہو گیا۔‘‘