اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: پولیس نے 400 سے زائد لاٹھیاں برآمد کیں - پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج

پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج سے پہلے امن و امان میں مداخلت کرنے کی شرپسند عناصر کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

batons
batons

By

Published : Dec 22, 2020, 7:34 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 9 بجے سے شروع ہو گا۔ اس سے قبل ہی ضلع میں امن کی فضا کو خراب کرنے کے لئے چند شر پسند عناصر لاٹھیاں لے کر تیاری کر رہے تھے۔

اس دوران ضلع پولیس نے ان عناصر کو تقریباً 400 سے زائد لاٹھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ وہیں ان کی گاڑیوں کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل ہی ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے جہاں ہر قسم کی حرکت پر سکیورٹی اہلکاروں کی سخت نظر ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details