منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک پولیس اہلکار کی لاش سیکلو کے کالی ماتا مندر مقام پر برآمد ہوئی ہے۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت 48 سالہ نریندر شرما ولد رمیشور شرما ساکن رہاری کالونی جموں کے بطور ہوئی ہے۔Policeman Found Dead in Mandi
بتادیں کہ مذکورہ پولیس اہلکار کالی ماتا مندر سیکلو میں تعینات کیا گیا تھا جہاں پر وہ اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ اس حوالے سے "ڈی وائی ایس پی" پونچھ نے بتایا کہ آج صبح سویرے پولیس اہلکار کی لاش سڑک کے قریب سے برآمد ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کہ اندیشہ طاہر کیا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار کی موت پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی اور لاش کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا ہے جہاں تمام تر قانون لوازمات پورے کرنے کے بعدلاش کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مہلوک پولیس اہکار کے سر میں گہری چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ بعد ہی معلوم ہوسکتی ہے۔
Dead Body of Policeman منڈی میں پولیس اہلکار کی لاش مشکوک حالت میں برآمد - پولیس اہلکار کی لاش برآمد
سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ایک پولیس اہلکار کی لاش مشکوک حالت میںإ برآمد ہوئی۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت نریندر شرما ولد رمیشور شرما ساکن رہاری کالونی جموں کے بطور ہوئی ہے۔ Policeman Found Dead in Mandi
Etv Bharat
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ منڈی میں 174 CRPC کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔