مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ میں انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام کے لئے سختی برتنا شروع کر دی ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔
ضلع پونچھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ نے گاڑیوں میں بیٹھے مسافروں کی چیکنگ کے دوران ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا۔
وہیں مسافروں کو کووڈ 19 وبا سے آگاہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
پونچھ: ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں 46فیصد طبی عملہ نے کورونا ویکسین نہیں کرائی
اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہر شہری کو اس وبا کی روک تھام کے لئے تعاون کرنا ہوگا، تب ہی اس وبا سے نمٹا جاسکتا ہے۔