اس اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے ضلع ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی عوام کے روبرو موجود رہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر نئی ھدایات جو سرکار کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، گائڈ لائنس سے تمام کو واقف کروایا ساتھ ہی ان پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جہاں ہیں وہیں جمعہ اور جماعت کا اہتمام کریں منڈی میں آنے سے سخت گریز کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ائمہ مساجد پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقہ اور مساجد میں لوگوں کو ماسک پابندی سے پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے پر آمادہ کریں تاکہ اس کورونا کی دوسری لہر کو روکا جاسکے۔ جبکہ معززین کے ساتھ ساتھ منڈی کی جامع مساجد کے ائمہ کرام نے بھی اس میں شرکت کی۔