اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی - لاک ڈاؤن

پونچھ میں بلا ضرورٹ سڑکوں پر گھومنے والے لوگوں کو پولس نے دی ہدایت

police
police

By

Published : Mar 30, 2020, 9:12 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں آج لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کرنے والے لوگوں پر کاروائی کرتے ہوئے پولس نے انہں سڑکوں پر بیٹھا کر سخت ہدایت دے کر چھوڑ دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولس نے کی کاروائی

پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی طرز پر سرحدی ضلع پونچھ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، لیکن لوگ حکومت کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔

بلا ضرورت سڑکوں پر گھومنے والے لوگوں کے خلاف آج انتظامیہ نے کاروای کرتے ہوئے انہیں سڑکوں پر بیٹھایا اور سخت ہدایات کے بعد چھوڑ دیا۔ ایسے گھومنے والے لوگوں کو انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر آئندہ انہیں سڑکوں پر دیکھا جائے گا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ نے انہیں کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے تحت بہت ساری باتیں بھی بتائیں اور گھر میں رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آپ بھی محفوظ رہیں گے اور آپ کے گھر والے اور دیگر لوگ بھی اس وبا سے محفوظ رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details