اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کے تعمیری کام کی سست روی پر مقامی لوگوں کا احتجاج - نہ ہی زمین بچی اور نہ ہی سڑک بن پائى

ضلع پونچھ کے منڈی میں بن رہی سڑک کی زد میں کئی مکان آ رہے ہیں۔ اس کا کام بھی بہت دھیمی رفتار سے ہو رہا ہے۔

protest
لوگوں کا احتجاج

By

Published : Jul 7, 2021, 9:54 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں اڑائی کی پنچایت اڑائی ملکاں میں مین سڑک تا اڑائی موریاں جانے والی سڑک جس کا کام ٹی ایس پی پلان کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اسے گزشتہ برس سے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔

لوگوں کا احتجاج

اس کی وجہ سے لوگوں کی زمینیں بھی برباد ہو رہی ہیں اور پیڑوں کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا‌ ہے۔ باجود اس کے سڑک کا کام جوں کا توں ہے۔

بارشوں کے دوران سڑک کا تمام کا تمام پانی سڑک سے ہوتے ہوئے لوگوں کی زمینوں میں جا رہا ہے اور فصلوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

جس کی وجہ سے یہ سڑک ایک نالہ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس اب نہ ہی زمین بچی اور نہ ہی سڑک بن پائى ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پونچھ: فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

اس حوالے سے طاہر محمود بانڈے، بدرالدین، اور جہانگیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سڑک بند کرکے احتجاج کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس سڑک کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ لوگوں کو زمینوں اور پھلدار پیڑوں کا معاوضہ فراہم کیا جائے۔ اگر جلد از جلد سڑک کام مکمل نہ کیا گیا تو ہم سرکار کے خلاف مین سڑکوں پر اتریں گے'۔

ان کے علاوہ متعلقہ سرپنچ محمد اسلم ملک نے کہا کہ جن لوگوں کے مکان اور پھلدار پیڑ اس سڑک کی زد میں آئے ہیں ان لوگوں کو جلد از جلد مناسب معاؤضہ دیا جائے۔

انہوں مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کا ٹینڈر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام ہو چکا اور جلد ہی اس سڑک کا کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details