ضلع پونچھ میں واقع منڈی کا سب سے دور دراز اور پسماندہ علاقہ بیلا بالا اس ترقیاتی یافتہ دور میں بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ بٹل کوٹ پنچایت کا یہ بیلا بالا علاقہ متعدد محلہ جات پر مشتمل ہے۔
یہاں کے لوگ تمام تر سہولیات سے محروم ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی یہ علاقہ نیٹورک اور طبی سہولیات سے پوری طرح کٹا ہوا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اس علاقہ کے عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
سلطان محمد سیف، دین عبدالمجید، سرپنچ حلقہ محمد رفیق، ڈیکو عبدالمجید وغیرہ نے بتایا کہ لورن سے بیلا بالا تک قریب سات اٹھ کلو میٹر کا سفر ہے۔ یہاں برف دو فٹ سے چھ سات فٹ تک گرتی ہے۔ جس میں یہاں لورن تک جانا دشوار ہوتا ہے۔