اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کہیں مرمت تو کہیں نئی سڑک کی اشد ضرورت' - عوام کو ان کے سامنے اپنے مسائیل رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں متعدد ایسے مقامات ہیں جہاں نئی سڑک کی تعمیر اور خستہ حال سڑک کی مرمت کی اشد ضرورت ہے۔

نئی سڑک کی اشد ضرورت
نئی سڑک کی اشد ضرورت

By

Published : Jan 19, 2020, 5:16 PM IST

اس سلسلےمیں ضلع پونچھ کے یوتھ صدر فیاض احمد یوان نے لورن بلاک کے متعدد علاقے کے عوام سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے-

اس موقع پر لورن چنارہ تا مہارکوٹ اور لورن پُلی تاہسپتال سِب روڈ کے بارے میں عوام کے تااثرات جاننے کی کوشش کی گئی۔

نئی سڑک کی اشد ضرورت
لوگوں نے بتایاکہ پُلی تا ہسپتال روڈ گزشتہ چالیس برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ یہ سڑک پُلی تا ہسپتال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ڈاک بنگلو جامعہ مسجد شریف اور جامعہ طیب العلوم کو جوڑتی ہے۔ اور یہاں بازار بھی موجود ہے۔ لیکن پھر بھی گزشتہ کئی برسوں سے اس پر تارکول تک نہیں بچھائی گئی ہے- جس کو لیکر عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں تک کی قریب ایک کلومیٹر سڑک کے نکاسی کا پانی بھی اسی سڑک پر موڑ کر اس کو ایک نالے کی مانند بنا دیا گیا ہے۔
نئی سڑک کی اشد ضرورت

اس حوالے سے فیاض دیوان نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' یہاں بہت ساری مشکلات ہیں مگر سب سے زیادہ مشکلات سڑک کی خستہ حالی یا سڑک کا نہ ہونا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ'چناراں تامہارکوٹ سڑک کے لیے دوکروڑ روپے منظور بھی ہواہے۔ لیکن پھر بھی ناجانے سڑک کی تعمیری کام نہیں ہورہا ہے'۔

انہون نے کہا کہ' کئی لوگوں کی زمینوں میں سے روڈ نکالی بھی گئی مگر انہیں نہ ہی معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی سڑک بنائی گئی، جبکہ لورن سِب روڈ بھی گزشتہ کئی برسوں سے بغیر تارکول کی ایسی ہی پڑی ہوئی ہے۔ جس سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے-

نئی سڑک کی اشد ضرورت

انہوں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ بلاخصوص لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو سے گزارش کی کہ وہ اس لورن جیسے سیاست زدہ علاقع کی پُلی تا ہسپتال سِب روڈ اور چناراں تامہارکوٹ سڑک کے کام پر کام کو جلد منظوری دیں۔

انہوں نے وزیر داخلہ کے دورے کو لیکر بھی گزارش کی ہے عوام کو ان کے سامنے اپنے مسائیل رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details