ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بسیں نہیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سومو اور ذاتی گاڑیوں کے مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ منڈی تا پونچھ تک نجی گاڑیوں والے 100 روپے ایک سواری کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جبکہ نجی گاڑیوں میں کوئی بھی سماجی دوری کافاصلہ نہیں رکھا جا رہا ہے۔
سواریوں سے بھری ہوئی سومو ای کو چلتی ہیں جو کہ لوگوں سے دوہرا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جبکہ تمام بسیں ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان نے بس کو بس اڈوں میں روک رکھی ہیں۔جس پر لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو بے روزگاری ہے اور دوسری جانب عوام کو دونوں ہاتھوں سے نجی گاڑیوں والے لوٹ رہے ہیں اور نہ ہی ان گاڑیوں میں کوئی سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے۔