منڈی:جموں وکشمیر میں سیاسی رسی کشی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں اپنی پارٹی کے قائد سید الطاف بخاری کی جانب سے منڈی تحصیل میں منعقدہ ایک عوامی جلسہ کے دوران متضاد بیانات پر دیگر سیاسی جماعتوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے لگائے گیے تمام الزامات کو بے بنیاد اور بوکھلاہٹ قرار دیا۔ اسی سلسلے میں پی ڈی پی پارٹی کے سینئر کارکنان کی جانب سے منڈی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس دوران پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر شکیل احمد پرے کی قیادت میں ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور اپنی پارٹی کارکنان کے اجلاس کے دوران الزامات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاض آتش نے جو کہا کہ پی ڈی پی پارٹی مرحوم مفتی محمد سعید کے ساتھ ختم ہوچکی ہے۔ تو پھر ریاض آتش پی ڈی پی کی منظوری پر اوقاف ایڈمنیسٹریٹر کے عہدے پر کیوں رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ وزیر اعلی کا خواب دیکھنے والے رہنما ایک کریشر کا معاملہ لیکر عوامی چنیدہ نمائندوں پر الزام ٹہرایا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کریشر سے سینکڑوں بے روزگاروں کو روزگار ملتا ہے۔