اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poonch's Parsanjeet Kaur Clears UPSC Exam پونچھ کی بیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی - آئی اے ایس پرسنجیت کور

پونچھ کی رہائشی پرسنجیت کور نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک بھر میں 11 واں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے یو پی ایس سی میں کامیابی کے بعد یہ پیغام دیا کہ محنت اور ثابت قدمی سے ہر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پونچھ کی بیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی
پونچھ کی بیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

By

Published : May 25, 2023, 4:50 PM IST

Updated : May 25, 2023, 7:17 PM IST

پونچھ کی بیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

پونچھ:جموں کے سرحدی ضلع پونچھ نگر کی رہنے والی نرمل سنگھ کی بیٹی پرسنجیت کور نے آئی اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک بھر میں 11 واں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ضلع کا نام روشن کیا ہے بلکہ پورے جموں وکشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے یو پی ایس سی میں کامیابی کے بعد یہ پیغام دیا کہ محنت اور ثابت قدمی سے ہر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ منگل کو جیسے ہی پرسنجیت کور کے آئی اے ایس کا امتحان پاس کرنے اور ملک میں 11 واں مقام حاصل کرنے کی خبر ملی تو اہل خانہ میں خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اس موقع پر پڑوسی، دوست اور رشتہ دار مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچنے لگے۔

اس موقع پر پرسن جیت کور کے والد نرمل سنگھ نے بتایا کہ پچھلے سال اس نے جے کے ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ مطمئن نہیں تھی، اس کا خواب تھا کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بنے۔ وہ ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ اپنی محنت کی وجہ سے آج وہ کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدی اور پسماندہ ضلع ہونے کی وجہ سے پونچھ میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہوتا تھا۔ جس کی وجہ سے پڑھائی کے لیے اچھے نامور شخصیات کے نوٹ وغیرہ حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن محنت اور لگن سے انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی بیٹی کے لیے کافی مشکل سفر تھا لیکن اس سفر میں وہ کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Zofishan Haq یو پی ایس سی امتحان میں ذوفیشان حق کو 193واں رینک حاصل ہوا

Last Updated : May 25, 2023, 7:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details