پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے بھارتی افواج نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع گاؤں گلپور میں پہلی پیراگلائیڈنگ ٹرائلز کا اہتمام کیا۔ لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سرحدی سے دو پیراگلائیڈنگ (پیرا شوٹ) نے اڑان بھری، جو تقریباً بیس منٹ تک ہوا میں رہنے کے بعد بحفاظت لینڈنگ کی۔ Paragliding Event At Jammu And Kashmir's Poonch
فوج کی طرف سے پہلی بار اس قسم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاکہ ضلع میں ایڈونچر ٹورازم کے امکانات کو تلاش کرنے اور مستقبل میں انہیں قائم کرنے اور اس کے ذریعے ضلع کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے فوج کی طرف سے پہلی بار اس علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔