اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pradhan Mantri Awas Yojana in Lohil Bella: لوہل بیلہ کا غریب کنبہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم - Pradhan Mantri Awas Yojana in Lohil Bella

تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی پنچایت لوہل بیلہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ انہیں حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم رکھا Pradhan Mantri Awas Yojana ہے۔

لوہل بیلہ کا غریب کنبہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم
لوہل بیلہ کا غریب کنبہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم

By

Published : Dec 8, 2021, 9:22 AM IST

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی پنچایت لوہل بیلہ کا ایک غریب کنبہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم PMAY Scheme in Lohil Bella سے محروم ہے۔

لوہل بیلہ کا غریب کنبہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم


مقامی باشندہ محروف احمد ڈار نے کہا کہ ''میرا نام راشن کارڈ سے بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ جس کے چلتے مجھے پردھان منتری آواس یوجنا Pradhan Mantri Awas Yojana اسکیم کے تحت آشیانہ بھی مہیا نہیں کیا جارہا ہے۔ ''

لوہل بیلہ کا غریب کنبہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم
انہوں نے سرکار سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ عرصۂ دراز سے سے ہم دفتروں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ہماری فریاد کوئی بھی نہیں سن رہا ہے۔ ''ان کے علاوہ ایک اور مقامی شخص محمد اسلم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن اسکیموں سے غریبوں کو فائدہ پہنچنا چاہئے تھا وہ اسکیمیں غریبوں سے چھین کر امیروں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ آخر کار غریب عوام کب تک در در کی ٹھوکریں کھاتی رہیں گی۔



یہ بھی پڑھیں : Pradhan Mantri Awas Yojana Scheme:پی ایم اے وائی کےحوالے سے کوئی فرد پیسہ مانگے تو کارروائی کے لیے تیار رہے



انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نام جلد سے جلد بی پی ایل زمرہ میں لایا جائے تاکہ ہمیں بھی پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت آشیانہ ملے اور ہم بھی باقی شہریوں کی طرح اپنی زندگی گزر بسر کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details